پنجگور (ڈیلی گرین گوادر) بی این پی عوامی کے مرکزی صدر وسابق صوبائی وزیر میر اسداللہ بلوچ کا بی این پی عوامی کے دیگر قائدین کے ہمراہ سردار چاہ کا دورہ کیا اس کے موقع پر بی این پی عوامی کے مرکزی رہنما و قومی اسمبلی حلقہ این اے 258 کے امیدوار نور احمد بلوچ، ضلعی آرگنائزر رحمدل بلوچ، مئیر پنجگور شکیل احمد بلوچ، سابق ضلعی آرگنائزر نثار احمد بلوچ، ڈپٹی مئیر عبدالباقی بلوچ، سینیئر رہنما حاجی محمد یاسین، عطاء مہر اور محمد عارف سمیت بڑی تعداد میں کارکناں بھی ساتھ تھے۔ بی این پی عوامی کے مرکزی صدر میر اسداللہ بلوچ نے سردار چاہ کے پارٹی کارکنوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی این پی عوامی نے ہم نے سردار چاہ کے علاقے کے مسائل کو ہمیشہ ترجیح دیا یہاں کے لوگوں کو جب بھی کوئی مسئلہ پیش آیا بی این پی عوامی اسکے حل کے لیے پیش پیش رہا انہوں نے کہا کہ سبزاب سردار چاہ کے مقام پر اربوں کے ادارے قائم کیے ہیں جن میں یونیورسٹی آف مکران، بی آر سی اور منشیات کے عادی افراد کا ہسپتال شامل ہے اور کل کو انہی اداروں میں سردار چاہ کے لوگ بھرتی ہوکر ملازمت کریں گے دوسری پارٹیوں نے ماسوائے دھوکہ کے یہاں کے باسیوں کے لیے کچھ نہیں کیا ہے انہوں نے کہا کہ جب ہم نے عملی طور پرکام کرکے دکھایا ہے اور آئندہ بھی ہمارا منشور ہے کہ کوچہ جات کے علاقوں کو ترجیح دیں اور ان کے بنیادی مسائل حل کریں راجی راہشون واجہ میر اسداللہ بلوچ نے منتخب ہوکر سردار چاہ کے لوگوں کیلئے آنے والوں وقتوں میں 100 نوکریوں کا اعلان کرتا ہوں اور زراعت کے فروغ کیلئے سردار چاہ کے لوگوں کیلئے ٹریکٹر بھی فراہم کروں گا۔
بی این پی عوامی نے سردار چاہ کے علاقے کے مسائل کو ہمیشہ ترجیح دی ہے،میراسداللہ بلوچ

ٹیگز:
میر اسداللہ بلوچ
