اوستہ محمد(ڈیلی گرین گوادر)تھانہ باغ ہیڈ کی حدود میں حبیب کوٹ کے قریب ایک لاوارث نوجوان کی لاش برآمد ہوئی، جس کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔پولیس کے مطابق، نوجوان ملنگ طرز کا معلوم ہوتا ہے اور اس کے جسم پر کسی قسم کے تشدد یا زخم کے نشانات نہیں پائے گئے، تاہم ابتدائی شبہ ہے کہ وہ سردی کے باعث جاں بحق ہوا۔ایس ایچ او باغ ہیڈ سعد اللہ جمالی کے مطابق پولیس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے اور متوفی کے ورثا کی تلاش جاری ہے۔پولیس کی درخواست پر مئیر میونسپل کارپوریشن اوستہ محمد میر مظفر خان جمالی کے احکامات پر چیف آفیسر محمد علی ساتکزئی کی ہدایت پر سپروائزر محمد یعقوب اور غلام رسول کی نگرانی میں لاش کو اوستہ محمد میں سپرد خاک کر دیا گیا۔
اوستہ محمد سے نوجوان کی لاش برآمد

ٹیگز:
اوستہ محمد
