رخشان (ڈیلی گرین گوادر)پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سابق وفاقی وزیر و صوبائی سینیئر نائب صدر الحاج سردار محمد عمر گورگیج نے پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی اورسابق وزیر اعظم قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 96ویں سالگرہ پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کے مشن پر عمل پیراہوکر ہی پاکستان ترقی واستحکام کے منازل طے کرسکتاہے، شہید ذوالفقار علی بھٹو پاکستان کو اسلام کاناقابل تسخیر قلعہ بنانا چاہتے تھے مگر آمر نے اسے شہید کرکے پاکستان کی ترقی کا سفر روک دیا، شہید ذوالفقار علی بھٹو نے روٹی، کپڑا اورمکان کا نعرہ دیکر غریب عوام کے دل جیت لئے وہ پاکستان کوجاگیرداروں، وڈیروں، صنعت کاروں، سرمایہ داروں کے چنگل سے نکال کر ایک فلاحی مملکت بنانے کے متمنی تھے انہوں نے قائد عوام کی سالگرہ کی مناسبت سے پارٹی جیالوں کو ہدایت کی کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بے نظیر بھٹو کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہاتھ مضبوط کریں۔
شہید ذوالفقار علی بھٹو کے مشن پر عمل پیراہوکر ہی پاکستان ترقی واستحکام کے منازل طے کرسکتاہے،سردار محمد عمر گورگیج

ٹیگز:
سرد ارعمر گورگیج
