کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیپلزپارٹی خواتین ونگ بلوچستان کی صدر وسابق صوبائی وزیر غزالہ گولہ،جنرل سیکرٹری زرینہ زہری نے کہا ہے کہ 8فروری کاسورج لیکر طلوع ہوگا اورانشاء اللہ بلاول بھٹو زرداری ملک کے نئے وزیراعظم ہونگے،پارٹی کی سینٹرل کمیٹی کے اجلاس میں بلاول بھٹوزرداری کو آئندہ وزیراعظم نامزد کرنے پرمبارکباد پیش کرتے ہیں۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کو خواتین کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی8فروری کو ملک بھر میں ہونے والے عام انتخابات میں پارٹی چیئر مین بلاول بھٹوزرداری،آصف علی زرداری اور فریال تالپور کی قیادت میں بھر پور حصہ لیگی اور عوامی مینڈیٹ سے اگلی حکومت پیپلز پارٹی بنائے گی۔انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی بلارنگ و نسل انسانیت کی خدمت پریقین رکھتی ہے پارٹی نے اپنے قیام سے لیکرآج تک عوام کے حقوق کیلئے ہر پلیٹ فارم پر آواز بلند کی ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام 8فروری کو گھروں سے نکل کرپاکستان پیپلز پارٹی کے امیدواروں کو ووٹ د یکرکامیاب بنائیں انشاء اللہ پاکستان پیپلزپارٹی عوام کو مسائل سے نجات دلانے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے گی۔ انہوں نے پارٹی کی مرکزی سینٹرل کمیٹی کے اجلاس میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو پارٹی کی جانب سے آئندہ وزیراعظم کیلئے نامزد کرنے پرانہیں مبارکباد پیش کی۔
انشاء اللہ بلاول بھٹو زرداری ملک کے نئے وزیراعظم ہونگے،غزالہ گولہ

ٹیگز:
غزالہ گولہ
