کوئٹہ(ڈیل گرین گوادر)پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی ضلع کوئٹہ کے زیر اہتمام پشتون آباد، عثمان آبادمیں حاجی باچا خان اچکزئی کے رہائش گاہ پر شمولیتی اجتماع منعقد ہوا جس کی صدارت پارٹی کے صوبائی صدر و امیدوار حلقہ این اے 262 کوئٹہ سٹی نصراللہ خان زیرے نے کی۔ اس موقع پر درجنوں افراد نے پشتونخوا نیپ میں شمولیت کا اعلان کیا اورعثمان آباد علاقائی یونٹ اور افغان درہ علاقائی یونٹوں کے آرگنائزنگ کمیٹیاں تشکیل دی گئی جس کے مطابق ملک عبدالمالک درانی، عثمان آباد علاقائی آرگنائزر، نصیب اللہ اچکزئی سینئر ڈپٹی آرگنائزر جبکہ محمد رسول ترین افغان درہ علاقائی آرگنائزر اور نیک محمد سینئرڈپٹی آرگنائزر منتخب ہوئے۔ علاقائی آرگنائزنگ کمیٹیوں سے پارٹی کے صوبائی سیکریٹری مالیات علی محمد ترین اور صوبائی ڈپٹی سیکریٹری رزاق خان بڑیچ نے حلف لیا۔ شمولیتی اجتماع سے نصراللہ خان زیرے، رزاق خان بڑیچ، ندا سنگر، ظہور افغان، محمد رسول ترین، اور عبدالمالک درانی نے خطاب کیا۔ مقررین نے کہا کہ پشتونخوا نیپ سیاست کو عبادت اورعوام کی بے لوث خدمت کو اپنا فرض سمجھتی ہیں اور پارٹی کے منتخب نمائندوں نے ماضی میں اپنے عوام کی بھرپور خدمت کی ہیں اور آئندہ بھی انتخابات میں کامیاب ہو کر عوام کی بلا تمیز خدمت کرنے کا سلسلہ ایک نئے عزم اور جذبے کے ساتھ جاری رکھے گا۔مقررین نے کہا کہ پارٹی کو کوئٹہ اور اس کے باشعور عوام کی مشکلات اور مسائل کا بخوبی احساس اور اندازہ ہے اور نچلی سطح پر ہر محلے اور گلی میں تنظیمی وجود رکھنے کے باعث وہ ہر سیاسی پارٹی اور تنظیم کے مقابلے میں عوام کی بہتر خدمت کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے اور عوام کے احتساب کیلئیہمہ وقت تیار بھی ہے۔ انہوں نیکہا کہ پارٹی کے صوبائی صدر اور سابق ایم پی اے نے جس طرح اپنے صوبائی حلقے مشرقی بائی پاس اور اردگرد کے علاقوں کے عوام کی بے لوث خدمت کی ہے اور انتہائی پسماندہ علاقوں میں ترقی سکیموں کا جال بچھا دیا ہے،جس میں سڑکوں و نالیوں کی تعمیر، نئے سکولز، کالجز، ڈسپنسریوں کا قیام، سٹریٹ لائٹس کی تنصیب اور خصوصی طور پر گیس کے دیرینہ مسائل کے حل کے علاوہ پینے کے صاف پانی کا انتظام بھی شامل ہے اسی طرح کوئٹہ شہر کے تمام مسائل کو بھی اسی محنت اور دلچسپی کے ساتھ حل کیا جائیگا۔انہوں نے عوام سے اپیل کے کہ وہ پشتونخوا نیپ کے امیدواروں کو اپنا قیمتی ووٹ دے کر کامیاب بنائیں تاکہ ان کے مسائل ان کی دہلیز پر ہی حل کئے جاسکیں۔
پشتونخوا نیپ سیاست کو عبادت اورعوام کی بے لوث خدمت کو اپنا فرض سمجھتی ہیں، نصر اللہ زیرے

ٹیگز:
نصر اللہ زیرے
