کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) ڈسٹرکٹ مانیٹرننگ آفیسر کوئٹہ نے جمعیت علماء اسلام، پشتونخواء ملی عوامی پارٹی اور بلو چستان نیشنل پارٹی کو انتخابی ضابطہ اخلاق کی ورزی پر نوٹسز جا ری کر دیئے۔ منگل کو ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسرکوئٹہ صوبان دشتی کی جانب سے جا ری کئے گئے الگ الگ نوٹسز میں جمعیت علماء اسلام (ف) کو کوئٹہ کے علا قے سریاب روڈجبکہ پشتونخواء ملی عوامی پارٹی اور بی این پی کو حلقہ پی بی 45کوئٹہ VIIIمیں اسڑیٹ لائٹ کے کھمبوں پر اپنی اپنی جماعتوں کے پر چم بنانے اور انہیں رنگ کرنے کے حوالے سے تنبیح کی گئی ہے کہ انکی جماعتوں کے کارکنوں کی جانب سے بنائے گئے یہ پرچم انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہیں لہذا تینوں سیا سی جماعتیں 24گھنٹوں میں اپنی جماعتوں کے پر چموں کے رنگوں کو اتار کر ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر کو آگاہ کریں بصورت دیگر انکے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
جمعیت علماء اسلام، پشتونخواء ملی عوامی پارٹی اور بلو چستان نیشنل پارٹی کو انتخابی ضابطہ اخلاق کی ورزی پر نوٹسز جا ری

ٹیگز:
نوٹسز جا ری
