وڈھ(ڈیلی گرین گوادر)سب تحصیل آڑینجی کے علاقہ زانمبری میں خسرہ کی وباء نے شدت اختیار کرلی وبا سے تین بچوں سمیت چار افراد جاں بحق کئی متاثر محکمہ صحت کی ٹیم متاثرہ علاقہ روانہ۔ذرائع تفصیلات کے مطابق وڈھ کے علاقہ آڑینجی زانمبری میں خسرہ کی وبا سے تین بچوں سمیت چار افراد جان بحق اور کئی متاثر ہے علاقہ سے منتخب کونسلر محمد اسحاق مینگل کے مطابق تین روز سے پھیلی خسرے کے وباء نے شدت اختیار کرلیا ہے دوردارز اور دشوار گزار علاقہ ہونے کی وجہ لوگوں کا مشکلات کا سامنا ہے انہوں نے کہا کہ انتظامیہ اور محکمہ صحت کو اطلاع دی گئی ہیں امید ہے کہ ہنگامی بنیاد پر ٹیمیں روانہ کیا جائے گی وڈھ انتظامیہ کے مطابق متاثرہ علاقہ کے لئے محکمہ صحت کی ٹیم روانہ کردی گئی ہیں امید ہے کہ مرض پر جلدی قابو کیا جائے گا۔
وڈھ ، زانمبری میں خسرہ کی وباء نے شدت اختیار کرلی وبا سے تین بچوں سمیت 4افراد جاں بحق

ٹیگز:
خسرہ کی وباء
