مستونگ(ڈیلی گرین گوادر) قومی لکپاس کے قریب نوشکی کراس پر ڈکیتی کی مبینہ واردات، واردات میں مسلح افراد نے گاڑی اور نقدی چھین لئے مزاہمت ڈرائیور کو زخمی کردیا۔تفصیلات کے مطابق منگل کے روز اعلی الصبح قومی شاہراھ پر لکپاس کے قریب نوشکی کراس کے مقام پر نامعلوم گاڑی سوار مسلح افراد نے راز محمد ولد اختر محمد کاکٹر ساکن پشین سے اسلحہ کے زور پر ساڈے پانچ لاکھ نقدی اور پروبکس گاڑی چھین لیا جبکہ مزاہمت پر انہیں پسٹل کے بٹ مار کر زدکوب کرکے فرار ہوگئے، زخمی پروبکس ڈرائیور کو طبی امداد کیلئے شہید نواب غوث بخش رئیسانی ہسپتال منتقل کردیا زخمی شخص کے اطلاع پر ایس ایچ او لیویز تھانہ ولی نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردیا۔
مستونگ، نوشکی کراس پر ڈکیتی کی واردات، مسلح افراد گاڑی اور نقدی چھین لئے مزاہمت پر ڈرائیور زخمی

ٹیگز:
مستونگ
