کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) جمعیت علماء اسلام حلقہ پی بی 43کے انتخابی سیل کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر حلقہ این اے 264کے نامزد امیدوار مولانا عبد الرحمن رفیق این اے 263کے نامزد امیدوار مولانا مفتی محمد روزی خان بی بی 43کے نامزد امیدوار مولانا محب اللہ نے کہا کہ قائد جمعیت کے خلاف اوچھے ہتھکنڈے ملک کے نظام کے خلاف سازش ہے، جمعیت کو لیول پلینگ فیلڈ نہ دینے کی سازشیں ہورہی ہیں۔قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کے سکواڈ پر حملہ ان خدشات کی عکاسی جن کا اظہار جمعیت علماء اسلام کے قائدین مسلسل کرتے آئے ہیں،اس موقع پر جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے سیکرٹری جنرل حاجی بشیر احمد کاکڑ مرکزی میڈیا الیکشن سیل کے چئیرمین عبد الغنی شہزادمولانا جمال الدین حقانی۔ سیل چیئرمین مولانا جعفر۔ ڈپٹی سیل چیئرمین ٹکری محمد جان لانگو۔ ڈپٹی سیل چیئرمین انجینئر فضل کریم کاکڑ۔ شاہ زاہد مشوانی جنرل سیکرٹری جے ٹی آئی بلوچستان۔ آغا عمر شاہ۔ مفتی مزمل۔ حاجی عطاء محمد شمشوزئی۔ مولانا خیر محمد جنرل سیکرٹری کلی اسماعیل۔ مولانا محمد صادق سابق امیر شابو۔ ودیگر حلقہ پی بی 43کے یونٹس کے ذمہ راران موجود تھے۔ انہوں نے کہاکہ قائد جمعیت حضرت مولانا فضل الرحمن کی گاڑی پر فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن پر حملہ ملک کے سیاسی نظام اور جمہوریت پر حملہ ہے۔ جمعیت علماء اسلام کی عوامی مقبولیت سے خائف قوتیں الیکشن میں جمعیت علماء اسلام کا راستہ روکنا چاہتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قائد جمعیت حضرت مولانا فضل الرحمن کی حفاظت کارکن اپنے خون سے کریں گے، لیکن ریاست اپنی ذمہ داری پوری کرنے میں ناکام رہی ہے،محکمہ داخلہ نے دودن قبل تھریٹ کی خبر جاری کی مگر عملاً پاکستان اور اسلام دشمن قوتوں کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن صاحب نے گزشتہ روز ور اس سے قبل جن خدشات کا اظہار کیا تھا بدقسمتی سے ان کا کوئی نوٹس نہیں لیا گیا۔
قائد جمعیت کے خلاف اوچھے ہتھکنڈے ملک کے نظام کے خلاف سازش ہے، مولانا عبد الرحمن رفیق

ٹیگز:
مولانا عبد الرحمن رفیق
