کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وادی کوئٹہ کے سرد موسم میں سال 2023 کا آخری سورج کچھ تلخ اور کچھ شیریں یادوں کے ساتھ غروب ہوگیا، شہریوں نے سال کے آخری سورج کو الودع کیا۔تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں غروب آفتاب کا وقت 5 بجکر 43 منٹ ہے لیکن سال کا آخری سورج 5 بجکر 22 منٹ پر وادی کے مغرب میں واقع کوہ چلتن پہاڑ کے پیچھے چھپنا شروع ہوگیا اور اس دوران سورج کی کرنیں افق پر دکھائی دئیے اور پھر آہستہ آہستہ سورج غروب ہوگیا، کوئٹہ کے باسیوں نے سال کے آخری سورج کو اچھی اور بری یادوں کے ساتھ الودع کیا، سال 2023 میں بھی کوئٹہ کے شہریوں کو امن و امان، پینے کے لئے صاف پانی کی فراہمی، صحت وتعلیم، بے روزگاری اور مہنگائی جیسے مسائل کا سامنا رہا، تاہم شہریوں کو یہ امید بھی ہے کہ سال 2023 میں جو مسائل درپیش رہے وہ نئے سال میں وہ ضرور حل ہونگے۔
وادی کوئٹہ کے سرد موسم میں سال 2023 کا آخری سورج کچھ تلخ اور کچھ شیریں یادوں کے ساتھ غروب

ٹیگز:
وادی کوئٹہ
