کوئٹہ(ڈیلی گرین گوار)وزارت توانائی(پاور ڈویژن) کی خصوصی ہدایات پر کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) صوبہ بھرکے تمام آپریشن سرکلز میں نادہندگان اوربجلی چوروں کیخلاف بلاامتیاز کاروائیاں کررہی ہے اوراس سلسلے میں جمعرات کے روزبھی کوئٹہ سمیت صوبہ بھرمیں کیسکوکے تمام آپریشن سرکل میں بڑے پیمانے پر کارروائیاں عمل میں لائی گئیں جس کے دوران کوئٹہ شہر میں سمنگلی روڈ، جناح ٹاون،گولیمارچوک،تاجک آباد،سیٹلائٹ ٹاون،منیر مینگل روڈ،کلی اسماعیل،رئیسانی روڈ، سریاب روڈ،نواں کلی،کچلاک،بوستان، چشمہ اورتکاتوکے علاقوں میں کارروائی کے دوران73 شنٹ اور ٹیمپرڈمیٹروں کو اُتارکر تبدیل کردئیے،جن پر بعد ازاں ڈٹیکشن کی مدمیں جرمانے عائد کئے گئے نیز اِسی دوران کیسکوسپیزنڈسب ڈویژن کی ٹیم نے 4ٹرانفارمرزاُتاردئیے جن میں ایک نادہندہ جبکہ3غیرقانونی ٹرانسفارمرشامل ہیں اسی طرح کیسکوسریاب،زرغون اور سٹی ڈویژن کے زیرانتظام کوئٹہ شہرکے مختلف علاقوں میں نادہندگان کے 93کنکشنز بھی بجلی بلوں کی عدم ادائیگی پر منقطع کردئیے گئے جن میں گھریلو،کمرشل اور دیگر پرائیوٹ نادہندہ صارفین شامل ہیں۔کارروائی کے دوران بجلی بلوں کے بقایاجات کی مدمیں نادہندگان سے65لاکھ 55ہزارروپے کی ریکوری عمل میں لائی گئی جبکہ ڈٹیکیشن کی مدمیں 16لاکھ 18ہزارروپے بھی وصول کئے گئے۔اس کے علاوہ پشین سرکل نے بھی نادہندگان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے پشین شہر سے نادہندگان کے3 ٹرانسفارمربلوں کی عدم ادائیگی پراُتاردئیے نیز کارروائی کے دوران چمن، پشین،خانوزئی اوریاروکے علاقوں سے 58گھریلواور کمرشل نادہندہ صارفین کے کنکشنز عدم ادائیگی پر منقطع کردئیے جبکہ مختلف نادہندگان سے بقایاجات کے17لاکھ 34ہزارروپے کی ریکوری عمل میں لائی گئی نیز کارروائی کے دوران ڈٹیکشن کی مدمیں 2لاکھ69ہزارروپے بھی وصول کرلئے گئے۔اسی طرح خضدارسرکل کے تحت کیسکوٹیموں نے کارروائی کرتے ہوئے گھریلواور کمرشل نادہندگان کے118 کنکشنز بلوں کی عدم ادائیگی پر منقطع کردئیے نیز کارروائی کے دوران بقایاجات کی مدمیں نادہندگان سے20لاکھ 58ہزارروپے کی ریکوری عمل میں لائی گئی جبکہ ڈٹیکشن کی مدمیں بھی تقریباًایک لاکھ70ہزار روپے وصول کئے گئے۔علاوہ ازیں کیسکولورالائی سرکل میں کارروائی کے دوران بجلی بلوں کے بقایاجات کی مدمیں نادہندگان سے 33لاکھ 20ہزارروپے کی ریکوری عمل میں لائی گئی جبکہ ڈٹیکشن کی مدمیں 2لاکھ 30ہزارروپے وصول کئے گئے نیز کارروائی کرتے ہوئے مختلف گھریلواور کمرشل نادہندگان کے 63کنکشنز عدم ادائیگی پر منقطع کردئیے گئے علاوہ ازیں کیسکوٹیموں نے ژوب سٹی سے 3غیرقانونی ٹرانسفارمرزاُتاردئیے جن کے خلاف مزید قانونی کاروائی جاری ہے نیز کارروائی کے دوران ژوب شہر کے مختلف علاقوں سے25ٹرانسفارمروں کے ایچ ٹی جمپرز کاٹ کر نادہندگان کی بجلی منقطع کردی گئی۔اس کے علاوہ سبی سرکل میں کارروائی کے دوران کیسکوٹیموں نے72نادہندہ گھریلو اور کمرشل صارفین کے کنکشنزعدم ادائیگی پر منقطع کردئیے نیز نادہندگان سے بقایاجات کی مدمیں 27لاکھ 63ہزارروپے ریکوری جبکہ ڈٹیکشن کی مدمیں ایک لاکھ77 ہزارروپے بھی وصول کرلئے گئے۔کیسکومکران سرکل کے تحت جمعرات کے روزسرکل کے مختلف علاقوں میں کارروائی عمل میں لائی گئی جس کے دوران35نادہندگان کے کنکشنز منقطع کرنے کے علاوہ بقایاجات کی مدمیں 29لاکھ روپے جبکہ ڈٹیکشن کی مدمیں 7لاکھ 20ہزارروپے وصول کئے گئے۔واضح رہے کہ وزارت توانائی (پاور ڈویژن) کے احکامات پر کیسکوصوبہ بھرمیں تمام آپریشن سرکلو میں بجلی چوروں اورنادہندگان کے خلاف بلاتفریق کارروائیاں کررہی ہے۔ لہٰذاتمام صارفین بجلی منقطع ہونے یا کسی بھی ممکنہ پریشانی اور زحمت سے بچنے کیلئے اپنے بجلی بلوں کی برقت ادائیگی کے ساتھ ساتھ اپنے بقایاجات بھی جمع کروائیں نیز تمام صارفین بجلی کے غیر قانونی استعمال سے اجنتاب کریں اوربجلی چوروں کی نشاندہی کرکے اس قومی مہم میں کیسکوکے ساتھ تعاون کریں۔
کیسکوکی نادہندگان اور بجلی چوروں کے خلاف کارروائی جاری

ٹیگز:
کیسکو
