منگچر(ڈیلی گرین گوادر)سیکرٹری ہیلتھ بلوچستان عبداللہ خان نے منگچر میں آر ایچ سی مندے حاجی کا سرپرائز دورہ کیا، اس دوران، ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد نسیم لانگو ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی مجیب بلوچ او ودیگر بھی انکے ہمراہ تھے، آر ایچ سی مندے حاجی پہنچنے پر فارماسسٹ ڈاکٹر عبدالباسط محمد شہی و دیگرنے انکا استقبال کیا،اور انھیں تفصیلی بریفنگ دی انھیں آر ایچ سی میں دستیاب وسائل اور درپیش مسائل و مشکلات سے بھی آگاہ کیا، اس دوران سیکرٹری صحت عبداللہ خان نے ہسپتال کے مختلف شعبوں ادویات اسٹور، میل فی میل او پی ڈی کا بھی معائنہ کیااس موقعے پر انھوں نے کہاکہ عوام کو صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، مریضوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی میں کوئی کوتائی اور لاپروائی برداشت نہیں کی جائے غفلط برتے پر سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی، شعبہ طب انسانی خدمت کا ایک شعبہ ہے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکس اپنی خدمات احسن طریقے سے نباتیہوئے انسانیت کی خدمت کریں،محکمہ صحت کی بہتری میری اولین ترجیحات میں شامل ہے صحت کا شعبہ ایک نازک شعبہ ہے ہسپتالوں میں لوگ شدید تکلیف میں آتے ہیں جہاں وہ مسیحا کی تلاش میں ہوتے ہیں مریضوں کا آدھا مرض میڈیکل اسٹاف کے مثبت رویے سے ہی دور ہوتا ہے انھوں نے مزید کہاکہ غریب عوام کو انکے دہلیز پر صحت کی سہولیات کی فراہمی محکمہ صحت کی زمہ داری ہے
عوام کو صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، عبداللہ خان

ٹیگز:
عبداللہ خان
