کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ سے عام انتخابات میں حصہ لینے کے لئے 40امید واروں نے کا غذات نامزدگی جمع کروادئیے۔ ترجمان صوبائی الیکشن کمیشن نے بتایاکہ کوئٹہ کی قومی اسمبلی کی 3اور صوبائی اسمبلی کی 9نشستوں پر انتخابات میں حصہ لینے کے لئے اب تک 770امید واروں نے کا غذات نامز د گی حاصل کئے ہیں جن میں سے اب تک 40 نے کاغذات نامزد گی جمع کروائے ہیں۔ ترجمان کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ اے این 262کوئٹہ Iسے 72امیدواروں نے کاغذات نامزدگی حاصل جبکہ 2نے جمع کروائے، این اے 263پر 84کاغذات نامزدگی جا ری جبکہ 2جمع ہوئے این اے 264کوئٹہ IIIپر 65کاغذات نامزد گی جا ری جبکہ 1جمع ہو چکا ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ کوئٹہ سے بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 38میں 47کا غذات نا مزدگی جا ری ہو ئے ہیں، پی بی 39میں 68فارم جا ری جبکہ 4جمع ہو چکے ہیں، پی بی 40میں 59کاغذات جا ری 7جمع ہو ئیے پی بی 41 میں 53کاغذات نا مزدگی جا ری جبکہ 2جمع ہو ئے ہیں اب تک سب سے زیا دہ کاغذات نا مزد گی پی بی 42میں 84جا ری جبکہ 10جمع ہو ئے ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ پی بی 43میں 49امید واروں نے کاغذات نامزدگی حاصل جبکہ 6نے جمع کروائے ہیں، پی بی 44میں 76افراد نے کاغذات حاصل جبکہ 2نے جمع کروائیے، پی بی 45میں 42کاغذات نامزدگی جا ری جبکہ 2جمع ہو ئے، پی بی 46میں 67کاغذات نا مزد گی جاری جبکہ 2جمع ہو چکے ہیں۔
کوئٹہ سے عام انتخابات میں حصہ لینے کے لئے 40امید واروں نے کا غذات نامزدگی جمع کروادئیے

ٹیگز:
عام انتخابات
