کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ سے قومی اسمبلی کی تین اور صوبائی اسمبلی کی چھ نشستوں پر کاغذات نامزدگی کا اجراء شروع پہلے روز 150سے زائد فارمز جاری کئے گئے۔تفصیلات کے مطابق 8فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے پہلے مرحلے میں کاغذات نامزدگی کا اجراء شروع ہوتے ہیں صوبائی دارلحکومت کوئٹہ سے انتخابات میں حصہ لینے کے خواہشمند امیدواروں نے کاغذات نامزدگی حاصل کرنے شروع کردئیے ہیں،پہلے روز حلقہ این اے 264سے 39، این اے 263سے 7فارمز لئے گئے جبکہ مجموعی طور پر شہر کی تین نشستوں پر 50سے زائد امیداروں نے فارم حاصل کئے۔اسی طرح کوئٹہ کی چھ صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر پہلے روز آر او آفسز سے 100سے زائد امیدواروں نے فارم حاصل کر لئے ہیں۔کاغذات نامزدگی حاصل اور جمع کروانے کا سلسلہ 22دسمبر تک جاری رہے گا۔
کوئٹہ سے قومی اسمبلی کی تین اور صوبائی اسمبلی کی چھ نشستوں پر کاغذات نامزدگی کا اجراء شروع 150سے زائد فارمز جاری

ٹیگز:
فارمز جاری
