بولان(ڈیلی گرین گوادر)ڈھاڈر پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کاروائی،اندرون سندھ جانے والی پک اپ کے خفیہ خانوں سے40 کلوگرام پختہ چرس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا،منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی جاری رہے گی ایس ایس پی کچھی کیپٹن ریٹائرڈ دوست محمد بگٹی کی میڈیا نمائندگان سے گفتگو۔تفصیلات کے مطابق آئی جی،ڈی آئی جی پولیس کی خصوصی احکامات کی روشنی میں ایس ایس پی کچھی کیپٹن ریٹائرڈ دوست محمد بگٹی کی خصوصی ہدایت پر زیر نگرانی ڈی ایس پی محمد رفیق سمالانی،ایس ایچ او ڈھاڈر محمد جاوید کلواڑ کے پولیس ٹیم نے خفیہ اطلاع پر شہید عبدالستار ناکہ پر اندرون سندھ جانے والی پک اپ نمبرDNA7019 کو روک کر تلاشی کے دوران خفیہ خانوں سے 40 کلو گرام پختہ چرس برآمد کرکے ملزم محمد بشام ولد محمد بخش قوم لاشاری سکنہ ڈیرہ الہیار کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا دریں اثناء ایس ایس پی کچھی کیپٹن ریٹائرڈ دوست محمد بگٹی نے ایس ایچ او ڈھاڈر محمد جاوید کلواڑ دیگر کے ہمراہ پولیس تھانے میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف بلا امتیاز کاروائی جاری رہے گی منشیات فروش علاقے سماج کے دشمن ہیں جنکی وجہ سیہماری نوجوان نسل منشیات جیسی لعنت کا شکار ہوکر مختلف قسم کی سماجی برائیوں میں بھی ملوث ہوکر سماج کیلئے ناسور بن جاتے ہیں منشیات فروشوں اسمگلرز کے خلاف سخت ایکشن لیا جارہا ہے اور آئی جی پولیس ڈی آئی جی کی احکامات کی روشنی میں منشیات فروشوں گروہوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے اس ضمن میں قومی شاہراہوں پر تعینات ناکہ انچارجز کو سختی سے تاکید کی گئی ہے کہ مشکوک گاڑیوں افراد پر کڑی نظر رکھیں جائے سماج کو منشیات فروشوں کے گروہ کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑیں گے پولیس انکا قلع قمع کرنے کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لا رہی ہے۔
ڈھاڈر پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی، پک اپ کے خفیہ خانوں سے40 کلوگرام چرس برآمد

ٹیگز:
منشیات فروشوں
