کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی کی زیر صدارت بلوچستان ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے بورڈ کا آٹھواں اجلاس بدھ کو یہاں منعقد ہوا جس میں نگراں صوبائی وزراء امجد رشید، ڈاکٹر قادر بخش بلوچ ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات و منصوبہ بندی عبدالصبور کاکڑ، محکمہ خزانہ، نیف ٹیک اور دیگر متعلقہ اداروں و محکموں کے حکام نے شرکت کی اجلاس میں نگراں وزیر اعلٰی بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے ٹیکنیکل ایجوکیشن اتھارٹی کی فعالیت کے لئے خصوصی کمیٹی قائم کرتے ہوئے اتھارٹی کی فعالیت کے لئے ہنگامی اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی نگراں وزیر اعلیٰ بلوچستان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دور جدید میں روایتی تعلیم کے بجائے پوری دنیا میں فنی تعلیم و تربیت پر توجہ دی جارہی ہے اور آئی ٹی سمیت مختلف شعبوں میں ہنر مندی کی تربیت فراہم کرکے نوجوانوں کی درست سمت میں رہنمائی کی جا رہی ہے اس لئے ضروری ہے کہ ہم بھی فنی تعلیم کے اداروں کی حوصلہ افزائی کریں اور انہیں فعال کرکے ہنر مند کارگر افرادی قوت پیدا کریں نگراں وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ اتھارٹی کی فعالیت کے لئے قائم کمیٹی اقدامات تجویز کرکے عمل درآمد کو یقینی بنائے “بی ٹیوٹا ” کی فعالیت کے لئے مزید تاخیر کی کوئی گنجائش نہیں اتھارٹی کے لئے قائم فنڈ پر حاصل شدہ ماہانہ آمدن کے شفاف استعمال کو یقینی بنایا جائے، نگران وزیر اعلیٰ میر علی مردان خان ڈومکی نے ہدایت کی کہ بی ٹیوٹا کے آئندہ بورڈ اجلاس میں اتھارٹی کی فعالیت کے لئے جامع ورک پلان پیش کیا جائے، تاکہ فنی تعلیم کے اس اہم ادارے کو جلد از جلد فعال کرکے اسے کارگر بنایا جائے اور نوجوانوں کو مختلف شعبوں میں ٹیکنیکل ٹریننگ اور تعلیم کی فراہمی کے عمل کو وسعت دی جاسکے۔
دور جدید میں روایتی تعلیم کے بجائے پوری دنیا میں فنی تعلیم و تربیت پر توجہ دی جارہی ہے،نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان

