اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )بیرسٹر گوہر نے کہا ہےکہ سابق وزیراعظم عمران خان 8 فروری 2024 کے انتخابات میں تین حلقوں اسلام آباد، لاہور اور میانوالی سے الیکشن لڑیں گے،جس کیلئے اُن کے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جائیں گے ۔
میڈیا سے گفتگوکے دوران بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم ملک میں آزاد اور منصفانہ الیکشن چاہتے ہیں ، ہمارا کوئی مطالبہ ایسا نہیں کہ الیکشن کمشنر استعفیٰ دیں، ہمیں بارہا کوششوں کے باوجود کنونشن کی اجازت نہیں مل رہی ، اگر 25 کروڑ کی عوام کے حقوق پر ڈاکا ڈالا جارہا تو چیف جسٹس پاکستان کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے ۔
انہو ں نے کہا ہے کہ عمران خان تین حلقوں اسلام آباد، میانوالی اور لاہور سے الیکشن لڑیں اور ان حلقوں سے بانی تحریک انصاف کے کاغذات نامزدگی جمع کروائیں گے ۔سابق چیئرمین تحریک سے کل کاغذات نامزدگی پر دستخط کرائیں گے، مجھے آج جیل میں سادہ کاغذ لے جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں خدشہ ہے کہ اگر ہمارے لوگوں کو روکا گیا تو حالات خراب ہونگے اور ہم نہیں چاہتے کہ حالات خراب ہوں۔ٹکٹوں سے متعلق عمران خان سے مشاورت جاری ہے حتمی فیصلے میں مزید تاخیر ہو سکتی ہے ۔قبل ازیں بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان تین حلقوں میانوالی،لاہور اور اسلام آبادسے لڑیں گے الیکشن لڑیں گے۔

