اوتھل : بلوچستان نیشنل پارٹی کے نومنتخب سینیٹر واجہ محمد قاسم رونجھو حلف اٹھانے کے بعد اتوار کو اپنے آبائی علاقے بیلہ آئیں گے کارکنوں نے پرتپاک اور شاندار استقبال کے لئے تیاریاں شروع کردیں۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما نو منتخب سینیٹر واجہ محمد قاسم رونجھو حلف اٹھانے کے بعد 21 مارچ کو اپنے آبائی علاقے بیلہ آئیں گے،دورہ بیلہ کے استقبالی پروگرام کا شیڈول کا اعلان کردیا گیامورخہ 21 مارچ بروز اتوار کراچی سے آمد پر 12 بجے دوپہر حب پل پر شاندار استقبال کیا جائے گا۔جہاں ایک بڑی ریلی کے ساتھ1 بجے گڈانی موڑ،2 بجے وندر موڑ،سہہ پہر 3 بجے اوتھل لاکھڑا موڑ پر 4 بجے بیلہ کاروان پمپ پر والیانہ استقبال کیا جائے گا۔اس طرح حب،گڈانی موڑ،وندر،اوتھل،لاکھڑا کی ریلیاں بھی مرکزی ریلی میں شامل ہوتی جائیں گی۔ ریلی کا اختتام 6 بجے بیلہ میں ہوگا۔جہاں تاریخی استقبال کیا جائے گا۔بعد ازاں رونجھہ ہاؤس بیلہ میں سینیٹر واجہ محمد قاسم رونجھو علاقائی معتبرین، علماء، معززین، کارکنوں اور عوام سے ملاقات کریں گے اور مبارک باد وصول کریں گے۔ رونجھو ہاؤس بیلہ میں آنے والے تمام معزز مہمانوں کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیاجائے گا۔بعد ازاں کارکنان اور عوام جشن منائیں گے اور چراغاں و آتش بازی کا مظاہرہ کیا جائے گا۔
بلوچستان نیشنل پارٹی کے نومنتخب سینیٹر واجہ محمد قاسم رونجھو حلف اٹھانے کے بعد اتوار کو بیلہ آئیں گے

ٹیگز:
بلوچستان
