قلات(ڈیلی گرین گوادر)قلات میں یوفون موبائل کمپنی کی ناقص کارکردگی، صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا، کال اور انٹرنیٹ سروس مکمل خراب، موبائل آن ہونے کے باوجود نیٹ ورک کی خرابی کی وجہ سے موبائل بند کی خبر ملنے لگی ہفتے یا مہینے کیلئے صارفین مہنگے پیکج کرتے ہیں مگر خراب نیٹ ورک کی وجہ سے پیسے ضائع ہورہی ہیں جس سے صارفین کو کروڑوں کا نقصان ہو رہا ہے یوفون (فورجی) انٹرنیٹ سروس جوکہ صارفین کیلئے وبال جان بن چکی ہے کال کیلئے بھی صارفین کو شدید دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے بار بار کال ٹرائی کرنے کے باوجود بھی نمبر بند جاتا ہے انٹرنیٹ سروس بری طرح سے ناکام وٹس ایپ پر وائس میسجز بھی لوڈ اور سینڈ نہیں ہوتی صارفین کا کہنا ہیکہ یوفون نیٹورک صارفین کو بہتر سروس دینے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہیں جس غیر معیاری سروس کی وجہ سے صارفین کے کروڑوں روپیہ پیکجز میں ضائع ہورہے ہیں صارفین کا زمہ داران سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے
قلات میں یوفون موبائل کمپنی کی ناقص کارکردگی، صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا

ٹیگز:
یوفون
