اوتھل(ڈیلی گرین گوادر) نگراں صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر امیر محمد خان جوگیزئی ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اوتھل کے دورے کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نگراں صوبائی حکومت صحت کے شعبے کو اولیت دے رہی ہے سرکاری ہسپتالوں میں بہترین سہولیات مہیا کی جائیں تاکہ غریب عوام بھی مستفید ہوسکیں۔پچھلی حکومت میں محکمہ صحت کے سات ارب روپے لیپس ہوگئے۔جو کہ افسوسناک امر ہے بلوچستان کی عوام کے لئے صحت کارڈ جو کہ اب شناختی کارڈ کی صورت میں ہے یہ سہولت حکومت بلوچستان کا ایک بہترین اقدام ہے جس سے بلوچستان کے مستحق لوگ خصوصاً لسبیلہ کے لوگوں کو کراچی قریب ہے۔لسبیلہ حب اور بلوچستان بھرکے لوگ کراچی کی ہر بڑی ہسپتال میں علاج معالجے کی سہولیات دی جارہی ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ سرکاری ہسپتالوں میں بہت سی خامیاں ہیں جن کو دور کرنے کے لیے سخت اقدامات کی ضرورت ہے۔پچھلے دور حکومت میں انہیں یکسر نظر انداز کیا گیا اور پیناڈول کی گولیاں بھی دستیاب نہیں تھیں۔وزیر صحت ڈاکٹر امیر محمد خان جوگیزئی نے کہا کہ ہمارا دور اقتدارکی مدت کم ہے لیکن ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں ڈائیلیس کا کام جلدمکمل ہوگا۔اور دیگر مسائل بھی حل کئے جائیں گے۔دریں اثناء صوبائی وزیر صحت نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اوتھل کے مختلف شعبوں میڈیکل اسٹور، لیبرروم، ایمرجنسی وارڈ ودیگر کا دورہ کیا۔اس موقع پر میڈیکل سپرنٹینڈنٹ DHQ ہسپتال اوتھل ڈاکٹر عمران اسماعیل، ڈسٹرکٹ کونسل لسبیلہ کے چیئرمین سردار عبدالرشید پھوراء اور دیگر موجود تھے۔
سرکاری ہسپتالوں میں بہت سی خامیاں ہیں جن کو دور کرنے کے لیے سخت اقدامات کی ضرورت ہے، امیر محمد خان جوگیزئی

ٹیگز:
امیر محمد خان جوگیزئی
