کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس نذیر احمد لانگو پر مشتمل دو رکنی بینچ نے ڈاکٹر محمد اسماعیل بلیدی کے دائر آئینی درخواست کو نمٹاتے ہوئے الیکشن کمیشن اف پاکستان کے 26 نومبر 2023 کے حتمی حد بندی کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا۔ ڈاکٹر محمد اسماعیل بلیدی نے دائر ائینی درخواست میں استدعا کی تھی کہ الیکشن کمیشن اف پاکستان نے یونین کونسل پدرک کو پی بی -25 کیچ-1 میں شامل کیا ہے. معزز بینچ نے الیکشن کمیشن اف پاکستان کو ہدایت کی کہ حتمی حد بندی (فارم-7) برائے پی بی-26 کیچ-II کے لیے جاری کی جائے اور یونین کونسل پدرک کو پی بی-26 کیچ-II میں شامل کی جائے.
بلو چستان ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کے 26 نومبر 2023 کے حتمی حد بندی کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا

ٹیگز:
ہائی کورٹ
