صحبت پور(ڈیلی گرین گوادر) نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر سردار کمال خان بنگلزئی نے کہا کہ نیشنل پارٹی ایک قوم دوست جمہوریت پسند پارٹی ہے جو پر امن انداز میں قومی حقوق کے لئے جدوجہد کررہی ہے، نیشنل پارٹی پاکستان کے فیڈریشن میں رہ کر پاٹ کی بالادستی اور ووٹ کے تحفظ کا حق لینے کے لئے جدوجہد کررہی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل پارٹی ضلع صحبت پور کے ضلعی آفس کے آمد موقع پر ضلعی کابینہ ودیگرکارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا،ان کے ہمراہ سردارذادہ میرطارق جان بنگلزئی،میرسرفراز بنگلزئی،ٹکری مرادخان بنگلزئی،نیشنل پارٹی تحصیل دشت کے صدر حاجی عبدالخالق بنگلزئی،میرطاہرلہڑی،حاجی محمدعالم بنگلزئی ودیگر عمائدین موجود تھے،اس موقع پر انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی بلوچ عوام کو منظم کررہی ہے عام انتخابات میں اس بار کسی کو ٹھپہ مارنے کی اجازت نہیں دیں گے، ٹھپہ مار عناصر نے جو کچھ کرنا تھا انہوں نے پانچ سالوں میں کیا اب کسی کو بلوچ وسائل پر قبضہ کرنا نہیں کرنے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ پانچ سالوں کی حکمرانی میں پورا بلوچستان مسائل کا آماجگاہ بن گیا ہے، بلوچستان قومی اور سیاسی مشکلات کا شکار ہے۔اس موقع پر ضلعی صدرخاوندبخش کھوسہ،جنرل سیکرٹری واجہ نصیراحمدبلیدی،نائب صدر رستم کھوسہ ودیگر موجود تھے۔
نیشنل پارٹی ایک قوم دوست جمہوریت پسند پارٹی ہے،سردار کمال خان بنگلزئی

ٹیگز:
سردار کمال خان بنگلزئی
