کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان تحریک انصاف کی کارکن خدیجہ شاہ کومزید 7روزہ ریمانڈ پر پو لیس کے حوالے کر دیا گیا۔ جمعہ کو پاکستان تحریک انصاف کی کارکن خدیجہ شاہ کو 3روزہ ریمانڈ ختم ہو نے پر انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں ڈسٹرکٹ اٹارنی جنرل نے مزید 14 روزہ ریمانڈ کی استدعا کے لئے ایف آئی اے لاہورکو مراسلہ بھیجا جواب آنے تک مزید ریمانڈ ددینے کی استدعا کی گئی ہے۔ اس موقع پر خدیجہ شاہ کے وکیل اقبال شاہ نے مزید ریمانڈ کی استدعا کی مخالفت کر تے ہوئے کہا کہ خدیجہ شاہ کا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں۔عدالت نے دلائل سننے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کی کارکن خدیجہ شاہ کو مزید 7روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔
خدیجہ شاہ مزید 7روزہ ریمانڈ پر پو لیس کے حوالے

ٹیگز:
خدیجہ شاہ
