کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان عوامی پارٹی کے سربراہ نوابزادہ خالد خان مگسی نے کہا ہے کہ انتخابی شیڈول جاری ہونے سے ایک روز قبل ہائی کورٹ کا فیصلہ حیران کن ہے۔
نوابزادہ خالد خان مگسی نے کہا ہے کہ ڈی آر اوز اور آر او کا تقرری نوٹیفکیشن معطل کرنا انتخابات سبوتاژ کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں نے انتخابی سرگرمیاں شروع کی ہیں جو پھر معطل ہوں گی۔خالد مگسی کا یہ بھی کہنا ہے کہ پولنگ کے عملے کا نوٹیفکیشن معطل کرنے سے انتخابات التواء کا شکار ہو سکتے ہیں۔

