ڈیرہ اللہ یار (ڈیلی گرین گوادر) ڈیرہ اللہ یار میں پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں جاری،ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے تین مرکزی کارندوں کو گرفتار کرکے مسروقہ موٹر سائیکلیں برآمد کر لیں، ایس ایس پی جعفرآباد فریال فرید نے حالیہ ڈکیتی کی وارداتوں کی روک تھام اور جرا?م پیشہ افراد کے خلاف کارروائیوں کو تیز کرنے کے لئے ڈی ایس پی سرکل ڈیرہ اللہ یار محمد داود کھوسہ کی سربراہی میں اسپیشل ٹیم تشکیل دے دی اسپیشل ٹیم میں شامل ڈی ایس پی محمد داود کھوسہ، ایس ایچ او تھانہ ڈیرہ اللہ یار عبدالروف جمالی، طارق علی بہرانی، محمد اشرف مگسی و دیگر اہلکاروں نے مختلف مقامات پر کامیاب کارروائیوں کے دوران ڈکیتی وارداتوں میں مطلوب گینگ کے تین مرکزی کارندوں کو گرفتار کرلیا، ایس ایچ او عبدالروف جمالی نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے چھینی گئی تین موٹرسائیکلیں بھی برآمد کر لی گئی ہیں اور ابتدائی تفتیش کے بعد ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے بھی چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے، پولیس نے ڈکیتی اور رہزنی کی وارداتوں میں مطلوب گینگ کا سراغ لگا لیا اور انکے سہولتکاروں کے بارے بھی تفصیلی معلومات حاصل کر لی ہے، ایس ایچ او عبدالروف جمالی نے مزید بتایا کہ گرفتار ملزمان حالیہ موٹر سائیکل چھیننے کی وارداتوں سمیت بائی پاس پر پیٹرول پمپ سے ڈکیتی میں بھی ملوث ہیں، شہر بھر میں امن امان کی بحالی اور عوام کے تحفظ کے لئے جعفرآباد پولیس کوشاں ہے کسی کو بھی امن خراب کرنے کی اجازت ہرگز نہیں دے سکتے۔
ڈیرہ اللہ یار، پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں جاری، چھینی گئی 3 موٹرسائیکلیں بھی برآمد

ٹیگز:
ڈیرہ اللہ یار
