کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی برائے پیٹرولیم و رسورسز اور سیاسی و اقتصادی امور کے ماہر سینیٹر محمد عبدالقادر اور چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی تین روزہ دورے پر متحدہ عرب امارات میں موجود ہیں جہاں انہوں نے مملکت کے اسپیکر سقر گوباشں سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا پاکستانی وفد اور متحدہ عرب امارات کے حکام کے مابین دونوں ممالک کے درمیان تجارتی حجم بڑھانے پر اتفاق ہوا۔یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں سینیٹر محمد عبدالقادر نے کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان مضبوط تعلقات کو مزید موثر بنانے اور فروغ دینے کے لئے ہر ممکن کوشش کی جانی چاہئے تاکہ دونوں ممالک تیزی کے ساتھ ترقی و خوشحالی کی منازل طے کریں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان امارات تعلقات میں نئی سے نئی جہتیں پیدا ہو رہی ہیں جو کہ نہ صرف دونوں ممالک بلکہ خطے کی مجموعی ترقی کیلئے خوش آئند ہے جس حیران کن انداز سے متحدہ عرب امارات نے ترقی کی ہے دنیا کے دیگر ممالک کے لئے باعث تقلید ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ امارات کی پائیدار ترقی کی چکا چوند کے پیچھے مملکت کے شاہی خاندان کی بصیرت اور شبانہ روز محنت کا عمل دخل ہے ترقیاتی منصوبوں کا جو آغاز امارات کے صدر شیخ زید بن سلطان النہیان نے کیا تھا انہیں انکے فرزند شیخ محمد بن سلطان النہیان نے بام عروج پر پہنچا دیا ہے شیخ محمد بن سلطان النہیان حقیقی معنوں میں جدید متحدہ عرب امارات کے معمار ہیں مملکت نے جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ نئے سے نئے منصوبوں کو نہایت تیزی سے مکمل کیا ہے۔چیئرمین قائمہ کمیٹی محمدعبدالقادرنے کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور تعمیرات کے شعبے میں دونوں ممالک کے درمیان کام کی بے انتہا گنجائش موجود ہے پاکستان کے ماہرین تعمیرات نے ہمیشہ اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے پاکستانی وفد میں موجود ماہرین تعمیرات نے مملکت کے تعمیرات کے شعبے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا ہے متحدہ عرب امارات کے حکام اور تعمیرات کے شعبے سے وابستہ چنیدہ افراد نے بھی پاکستانی ماہرین تعمیرات کے ساتھ مل کر بین الاقوامی منصوبوں پر کام شروع کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے جدید خطوط پر استوار نئی تعمیرات میں پاکستانی ماہرین اور تعمیراتی کمپنیاں دنیا بھر میں اعلی مقام رکھتی ہیں۔
پاکستان کے ماہرین تعمیرات نے ہمیشہ اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے، سینیٹر محمد عبدالقادر

ٹیگز:
سینیٹر محمد عبدالقادر
