کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء سینیٹر نصیب اللہ بازئی نے کہاہے کہ بی اے پی عوام سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل کیلئے جدوجہد جاری رکھی ہوئی ہے،بہت ہی کم وقت نے پارٹی نے اپناایک مقام بنایاہے،آج اہم سیاسی وقبائلی شخصیات بلوچستان عوامی پارٹی میں شامل ہونگے،پارٹی کی مضبوطی کارکنوں کی محنت سے ہے،آئندہ انتخابات میں بلوچستان عوامی پارٹی ایک بار پھر بھرپور قوت کے ساتھ کامیابی حاصل کریگی اور عوامی خدمت کے مشن کو جاری رکھے گی،ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکورٹی فورسز پر حملے کی مذمت کرتے ہیں شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز کوئٹہ میں ملنے والے مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ سینیٹرنصیب اللہ بازئی نے ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکورٹی فورسز کا دہشتگردوں کے خلاف آپریشن میں جوانوں کی شہادت پر افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،ڈیرہ اسماعیل خان میں قوم اور وطن کیلئے جان دینے والے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور ان کے اہل خانہ سے ہمدردی کااظہار کرتے ہیں،سینیٹرنصیب اللہ بازئی نے کہاکہ بلوچستان عوامی پارٹی نے انتہائی مختصر وقت میں وہ کام کیا جو لوگ دہائیوں میں نہیں کرسکے،2018ء کے الیکشن سے قبل جو وعدے عوام سے بلوچستان عوامی پارٹی کی جانب سے کئے گئے تھے ان کی تکمیل کیلئے کاوشیں جاری ہے جس کے انتہائی مثبت نتائج برآمد ہونگے،بلوچستان عوامی پارٹی نے تعلیم،صحت اور پانی کی سہولیات کی فراہمی کو سرفہرست رکھا اور آج مختلف اسکیمات مکمل اور کچھ تکمیل کے مراحل میں ہیں انہوں نے کہاکہ کوئی بھی سیاسی جماعت اپنے کارکن کی وجہ سے مضبوط ہوتی ہے اور بلوچستان عوامی پارٹی کے کارکن پارٹی میں ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہے،آج کوئٹہ میں اہم شمولیتی پروگرام کاانعقاد ہوگا جس میں قبائلی وسیاسی شخصیات سمیت الیکٹیبلز بلوچستان عوامی پارٹی کے پلیٹ کا حصہ بنیں گے اور پارٹی ایک بارپھر بھرپور قوت کے ساتھ انتخابات میں حصہ لے گی۔
آئندہ انتخابات میں بلوچستان عوامی پارٹی ایک بار پھر بھرپور قوت کے ساتھ کامیابی حاصل کریگی ،سینیٹرنصیب اللہ بازئی

ٹیگز:
سینیٹرنصیب اللہ بازئی
