کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے امیر مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ کشمیر معاملے پر بھارتی سپریم کورٹ کی کوئی حیثیت نہیں ہے کشمیر پاکستان کا اٹوٹ انگ ہے جب تک اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل نہیں کیا جاتا ہے پاکستان کا ہر ایک شہری انکے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے۔ یہ با ت انہوں نے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ جمعیت علماء اسلام نے ہمیشہ کشمیریوں کی حریت اور آزادی کی جنگ میں ہراول کردار ادا کیا ہے فاسشٹ بھارتی حکومت کو کشمیریوں کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کا کوئی حق نہیں نریندر مودی اپنے ناپاک عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوگا جب تک کشمیریوں کو حق حریت نہیں دیا جاتا اس جہد مسلسل میں ہم انکے شانہ بشانہ کھڑے ہیں کشمیریوں نے اپنی آزادی اور حریت کیلئے انگنت قربانیاں دی ہے مودی سرکار ایک ہی حکم سے اسکو ختم نہیں کرسکتا اس ضمن میں نہ ہی بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے کی کوئی حیثیت ہے اور نہ مودی سرکار کی۔
کشمیر معاملے پر بھارتی سپریم کورٹ کی کوئی حیثیت نہیں ہے، مولانا عبدالواسع

ٹیگز:
مولانا عبدالواسع
