اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)الیکشن کمیشن آف پاکستان( ای سی پی) نےآئندہ سال 8 فروری کو ملک میں ہونے والے عام انتخابات کیلئےڈی آراوز اور آراوز کی تعیناتی کی منظوری دیدی۔تفصیلات کیلئے چیف الیکشن کمشنرسکندر سلطان راجا کی زیر صدارت الیکشن کمیشن کا اجلاس ہوا ،جس میں عام انتخابات کیلئےڈی آراوزاورآراوزکی تعیناتی کی منظوری دیدی۔
اجلاس میں الیکشن کمیشن نے142 ڈی آراوزاور859 آراوزکی تعیناتی کی منظوری دی ، حکام کی جانب سےافسران کی تعیناتی کی فہرست کمیشن کو بھجوائی گئی تھی۔واضح ہے کہالیکشن کمیشن آف پاکستان نے عا م انتخابات کے سلسلے میں ڈی آراوزاورآراوزکی تقرری سےقبل صوبائی چیف سیکرٹریزسےمشاورت کافیصلہ کیا۔

