کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) اساتذہ اتحاد ایکشن کمیٹی بلوچستان کی میٹنگ زیر صدارت چیئرمین محمد ولی خان ترین بلدیہ سبزہ زار کوئٹہ میں ہوئی میٹنگ میں ڈسٹرکٹ ہرنائی کے آرگنائزر نورالدین خان ترین، ڈسٹرکٹ نصیر آباد کے آرگنائزر عثمان کھوسہ صاحب، ڈسٹرکٹ جعفر آباد کے آرگنائزر عزیز احمد سومرو صاحب عبدالمنان مرغانی صاحب پشین کے ثناء اللہ ترین صاحب و دیگر نے شرکت کی، میٹنگ میں بلوچستان کے نان گزیٹڈ اساتذہ اپگریڈیشن کے لئے نیشنل ایجوکیشن پالیسی کو لازمی کرنے عدالت عالیہ کے احکامات کو سراہا گیا اور تعلیمی آفیسران و اعلی حکام سے مطالبہ کیا گیا کہ عدالت عالیہ کے احکامات پر من و عن عملدرآمد کیا جائے قومی ایجوکیشن پالیسی NEP پاکستان بھر میں 2017 سے لیکر 2025 تک نافذ کیا گیا ہے جس کے تحت اساتذہ بھرتیوں اور پروموشن و اپگریڈیشن کے لئے اکیڈمک اور پروفیشنل ڈگریاں لازمی کئے جاچکے ہیں بیان میں کہا گیا کہ افسوس ناک امر یہ ہے کہ عدالت عالیہ کے احکامات صادر فرمانے کے ایک مہینہ گزرنے کو ہے محکمہ ایجوکیشن سکولز کی روائتی سرد مہری و ہٹ دھرمی بدستور جاری ہے تاحال عدالت عالیہ کے احکامات پر عملدرآمد کے لئے سرکلر جاری نہیں کیا جا رہا سنیئر اساتذہ ریٹائرمنٹ کے قریب ہیں اپگریڈیشن پر عدالت عالیہ کے احکامات کے مطابق عملدرآمد شروع نہ کرنے سے سنیئر اساتذہ کے حقوق کی پامالی اور عدالت عالیہ کے احکامات کی پامالی ہورہی ہے میٹنگ میں اساتذہ کو درپیش مسائل و مشکلات پر فیصلے کئے گئے بیان میں کہا گیا کہ اساتذہ اپگریڈیشن پر عدالت عالیہ کے احکامات سے متصادم عملدرآمد شروع کیا گیا تو توہین عدالت کی پٹیشن دائر کریں گے جس کی تمام تر ذمہ داری محکمہ ایجوکیشن سکولز کے ذمہ داران پر عائد ہوگی۔
بلوچستان ہائیکورٹ کے احکامات پر من و عن عملدرآمد نہ کیا گیا تو عدالت عالیہ جائیں گے، ولی خان ترین

ٹیگز:
ولی خان ترین
