کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) نگراں صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے کہا ہے کہ افغان حکام پاکستان کے ساتھ ڈبل گیم کھیلنے میں مصروف ہے بنوں واقعہ کے بعد اب دستاویزات رکھنے والے افغان مہاجرین کو بھی ملک بدر کیا جائے گا،افغان حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنی سر زمین کسی ملک کے خلاف استعمال ہونے نہ دے، چمن دھر نے میں پاکستان مخالف نعرے لگا نے والوں کو ریاست کچل دیگی۔ یہ بات انہوں نے ہفتہ کوکوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کر تے ہوئے کہی۔ نگراں صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے کہا کہ پاکستان بار بار افغان حکام سے پاکستان کی سر زمین پر دہشتگردانہ کارروئیوں میں ملوث دہشتگردوں کی حوالگی کامطالبہ کرچکا ہے لیکن افغان حکام نے پاکستان کے ساتھ ڈبل گیم جا ری رکھی ہو ئی ہے اور بے حسی سے تمائشی کا کر دار ادا کر رہے ہیں حکومت پاکستان اپنے مطالبات افغان حکام کے سامنے رکھ چکی ہے اور مطالبات کے ماننے تک ریاست پاکستان ہر حد تک جا نے کے لئے تیار ہے۔ انہوں نے کہاکہ بنوں میں دہشتگردی کے واقعے میں ملوث افغان باشندے نے ثابت کر دیا ہے کہ پاکستان میں غیر قانونی تار کین یا افغان شناختی کارڈز رکھنے والے تارکین وطن بھی مستقل سیکورٹی کے لئے رسک بن چکے ہیں اس لئے اب دستاویزات رکھنے والے افغان مہاجرین کو بھی ملک بدر کیا جائے گا،پاکستان کی اب بس ہو گئی ہے پاسپورٹ کے بغیر کسی بھی افغان کو پاکستان میں آنے کی اجازت نہیں ہو گی۔ انہوں نے کہاکہ چمن دھر نے میں پاکستان مخالف نعرے لگا نے والوں کو ریاست کچل دیگی، پاسپورٹ کی شرت چمن بارڈر پر عملی ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہاکہ بلو چستان میں سی ٹی ڈی دہشتگردوں کا صفایا کرنے میں مصروف ہے دہشتگردوں اور انکے سہولت کارروں کو کسی بھی صورت نہیں چھوڑا جا ئے گا سہولت کاررجو دہشتگردوں کو خوراک، پناہ یا پھر ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کر تے وہ بھی دہشتگردی کا ارتقاء کر رہے ہیں ریاست اپنے لوگوں پر دہشتگردانہ حملوں کی اجازت نہیں دیتی جو دہشتگردوں کو شہید کہتے وہ بھی جرم میں برار کے شریک ہیں۔ انہوں نے کہاکہ تربت میں سیا سی ٹھیکیدروں نے کبھی غریب مزدوروں کے قتل پر کوئی دھرنا نہیں دیا،بلو چستان کو غیر قانونی تارکین وطن، سمگلنگ، حوالہ ہنڈی کے کاروبار سے پاک کیا جائیگا بلوچستان سرمایہ کاروں کیلئے دوسرا سنگاپور بنے گاسرمایہ کاروں کو سرمایہ لگانے پر آمدہ رکھنے کیلئے آرمی چیف کی کاوشیں شامل ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ افغان حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنی سر زمین کسی ملک کے خلاف استعمال ہونے نہ دے رہ گئی بات نگراں حکومت کی امن ما حول میں الیکشن کروانا ہماری ذمہ داری ہے۔
افغان حکام پاکستان کے ساتھ ڈبل گیم کھیلنے میں مصروف ہے، نگراں صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی

ٹیگز:
جان اچکزئی
