پنجگور (ڈیلی گرین گوادر)پنجگورمیں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 1شخص جاں بحق دوسرا زخمی ہو گیا۔ پو لیس کے مطابق جمعرات کو پنجگور کے علا قے قلم چوک کالج روڈ کے قریب ایرانی دو ہزار گاڑی نے موٹر سائیکل سوار کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار ثناء اللہ ولد شاہ علی ساکن نصیر آباد موقع پر جاں بحق جبکہ صغیر احمد ولد الہیٰ بخش زخمی ہوگیا پولیس نے لاش اور زخمی کو کو ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیا تاہم گاڈی ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔
پنجگور، ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 1شخص جاں بحق دوسرا زخمی

ٹیگز:
ٹریفک حادثے
