کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان نے کہا ہے کہ غیر قانونی تارکین وطن کی واپسی کا سلسلہ جاری ہے، صوبائی حکومت اور انتظامیہ کو غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی واپسی کو احسن طریقے سے واپس ان کو اپنے ممالک بھیج رہے ہیں جس کی مثال کم ملتی ہے۔ 31 اکتوبر کی ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد صرف غیر قانونی تارکین وطن کا پاکستان سے محفوظ اور باعزت انخلا یقینی بنایا جا رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی واپسی کے سلسلے میں منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ چیف نے کہا کہ افغان باشندوں کی باعزت طریقے سے افغانستان واپسی کیلئے دیگر اقدامات کے علاوہ ان کی عارضی رہائش کیلئے مختلف اضلاع میں تمام سہولیات سے آراستہ ٹرانزٹ کیمپس قائم کئے گئے ہیں۔ چمن، بادینی اور براپچہ بارڈر پر روزانہ کی بنیاد پر افغان باشندے اپنے وطن واپس جا رہے ہیں۔ اس موقع پر ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ نے اجلاس کو بتایا کہ ابھی تک 1لاکھ 36 ہزار سے زائد غیر قانونی باشندے بلوچستان سے اپنے ملک چلے گئے۔ چیف سیکرٹری نے کہا کہ چمن، بادینی اور براپچہ کراسنگ کی بہتری کو یقینی بنایا جائے تاکہ مستقبل میں تجارت کے لئے بھی استعمال ہو جس سے روزگار کے مواقع اور معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ لغڑیوں کی کاروبار متاثر ہونے کی صورت میں انہیں پیکیج دیا جا رہا ہے۔ اس موقع پر اجلاس کو پاسپورٹ کی فراہمی کے حوالے سے بتایا گیا کہ روزانہ کی بنیاد پر 100 ٹوکن جاری ہوتے ہیں۔ چیف سیکرٹری نے کہا کہ پاسپورٹ آفس میں مزید بہتری کی ضرورت ہے اور پاسپورٹ بنانے پر کا تیز کیا جائے۔
1لاکھ 36 ہزار سے زائد غیر قانونی باشندے بلوچستان سے اپنے ملک چلے گئے، شکیل قادر خان

ٹیگز:
شکیل قادر خان
