کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)نگران وزیر اعلٰی بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے کہا ہے کہ بلوچستان کی جیو پولیٹیکل اہمیت کسی کی نظروں سے پوشیدہ نہیں ، صوبے میں بحالی امن اور عوام کے جانی و مالی تحفظ کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جاررہے ہیں نگراں حکومت امن وامان، تعلیم، صحت کی دیکھ بھال اور بنیادی ڈھانچے پر توجہ دینے کے ساتھ خطے کی ترقی کو ترجیح دے رہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو یہاں وزیر اعلٰی سیکرٹریٹ میں 12 ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ورکشاپ کے شرکاء کو سیکرٹری پلاننگ لعل جان جعفر نے بلوچستان کے مجموعی بجٹ ، گورننس ، حکومتی ترجیحات ترقیاتی منصوبوں اور درپیش چیلنجز ٰاور مستقبل کی حکمت عملی پر مشتمل تفصیلی بریفنگ دی شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے نگراں وزیر اعلٰی بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے کہا کہ قدرتی وسائل کے شعبے میں سرمایہ کاری سے معاشی مواقع اور مقامی آبادی کے لیے روزگار کے ذرائع پیدا ہو سکتے ہیں اس لئے بلوچستان میں قدرتی وسائل میں سرمایہ کاری کے لئے جامع اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں تاکہ عالمی اور قومی سرمایہ کاروں کو راغب کرکے معاشی و اقتصادی سرگرمیوں میں تیزی لائی جائے اور روزگار کے مواقع پیدا کئے جاسکیں نگراں وزیر اعلٰی میر علی مردان خان ڈومکی نے کہا کہ بلوچستان مہمان نوازی اور روایتوں کا امین صوبہ ہے اور ہماری پوری کوشش ہے کہ یہاں ماضی کا مثالی امن بحال کرکے عوام کو جانی و مالی تحفظ فراہم کیا جائے اس موقع پر نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء کو ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ زاہد سلیم ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات و منصوبہ بندی عبدالصبور کاکڑ، سیکرٹری خزانہ بابر خان نے بلوچستان کی معاشی و اقتصادی ترقی، درکار و دستیاب وسائل ، امن وامان سرمایہ کاری کے مواقعوں سمیت مختلف شعبوں سے متعلق آگاہ کیا اور شرکاء کے سوالات کے جواب دئیے پروگرام کے اختتام پر نگراں وزیر اعلٰی بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی اور نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے چیف آرگنائزر بریگیڈیئر سجاد حسین نے سوئینر کا تبادلہ کیا
بلوچستان کی جیو پولیٹیکل اہمیت کسی کی نظروں سے پوشیدہ نہیں ،نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان

