کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) ریکوڈک منصوبہ،بیرک گولڈ کارپوریشن نے کوئٹہ میں دفتر فعال کردیا جلد وزیراعلیٰ بلوچستان افتتاح کرینگے۔واضح رہے کہ ماہ دسمبر میں ریکوڈک منصوبے کا تاریخی معاہدہ لندن میں طے پاگیا، معاہدے پر بیرک گولڈ کارپوریشن کے نمائندے،حکومت پاکستان اورحکومت بلوچستان کے نمائندوں نے دستخط کئے تھے۔یہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا بیرونی سرمایہ کاری کا معاہدہ ہے۔حکومت بلوچستان کے مطابق ریکوڈک معاہدے کے تحت مجموعی طور پر 8 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی، آج معاہدے پر دستخط کے بعد پاکستان پر بین الاقوامی عدالت کا جرمانہ بھی غیر موثر ہوگیا۔ ریکوڈک منصوبہ بلوچستان کے ضلع چاغی میں سونا اور تانبا نکالنے کا منصوبہ ہے۔ریکوڈک منصوبے میں 50 فیصد حصہ بیرک گولڈ کارپوریشن کا ہوگا، ریکوڈک منصوبہ میں وفاق کا 25 اور بلوچستان کا 25 فیصد حصہ ہوگا۔اس سلسلے میں بیرک گولڈ کمپنی کی جانب سے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں دفتر فعال کردیاگیاہے جس کا بہت جلد وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو،کور کمانڈر بلوچستان لیفٹیننٹ جنرل آصف غفوراور بیرک گولڈ کارپوریشن کے صدر اور چیف ایگزیکٹیو آفیسر مارک برسٹوافتتاح کرینگے۔
ریکوڈک منصوبہ،بیرک گولڈ کارپوریشن نے کوئٹہ میں دفتر فعال کردیا

ٹیگز:
ریکوڈک
