کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) نگران صوبائی وزیر کھیل و ثقافت نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی نے کہا ہے کہ تھائی لینڈ کا اعلیٰ سطحی وفدانیتس نو مبرکوکوئٹہ پہنچیں گی اور تین روزہ قیام کے دوران تعلیمی اداروں میں ہونے والے سیمینارز میں شرکت کرینگے اور نگران وزیراعلیٰ بلوچستان سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے بھی ملاقات کریں گے بلوچستان کے ہونہار طالب علموں کو اس سے استفادہ حاصل کرنا چاہئے اور ہماری کوشش ہوگی کہ بلوچستان کے طلباء و طالبات کو تھائی لینڈ کے اعلیٰ تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کرنے کیلئے ان کووہاں موقع فراہم کریں گے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی نے کہاکہ بلوچستان کی تاریخ میں پہلی بار یوتھ افیئر کی جانب سے نوجوانوں کیلئے ایک اعلیٰ موقع فراہم کیا جارہا ہے اور یہ تین دسمبر تک جاری رہے گا بلوچستان کے ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے نوجوان کو اس ایونٹ میں مدعو کرتا ہوں بلوچستان کے نوجوانوں کیلئے یہ فیسٹیول کئی اہم مواقع لیکر آرہا ہے جس میں خاص طو رپر بیرونی ممالک جا کر پڑھائی کرنے جیسے مواقع بھی شامل ہیں اس فیسٹیول سے بلوچستان کے نوجوان نسل کافی مستفید ہوسکتی ہے انہوں نے کہاکہ تھائی لینڈ کا اعلیٰ سطحی وفد کوئٹہ پہنچیں گے جو کوئٹہ کے مختلف تعلیمی اداروں میں نوجوان نسل کو موجودہ صورتحال سے آگاہ کریں گے۔
تھائی لینڈ کا اعلیٰ سطحی وفد انیتس نو مبرکو کوئٹہ پہنچیں گی، نوابزادہ جمال خان رئیسانی

