کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)سینئر سیاست دان سابق سینیٹر نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی سے پیپلز پارٹی کے رہنماؤں سابق صوبائی وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ، سابق رکن سندھ اسمبلی سید ذوالفقار علی شاہ کی ملاقات، ملک اور صوبے کی سیاسی صورتحال، آئندہ عام انتخابات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سینئر سیاست دان سابق سینیٹر نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی سے پیر کے روز پیپلز پارٹی کے رہنماؤں سابق صوبائی وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ، سابق رکن سندھ اسمبلی سید ذوالفقار علی شاہ نے سراوان ہاؤس کوئٹہ میں ملاقات کی، اس موقع پرسابق صوبائی وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی اور نوابزادہ میر رئیس رئیسانی سے نوابزادہ میر ہارون رئیسانی کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے شہید کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی، ملاقات میں دونوں سیاسی رہنماؤں کے درمیان ملک اور صوبے کی مجموعی سیاسی صورتحال، آئندہ انتخابات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ تبادلہ خیا ل کیا گیا۔
نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی سے پیپلز پارٹی کے رہنماؤں سید ناصر حسین شاہ،سید ذوالفقارعلی شاہ کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

ٹیگز:
ملاقات
