اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور مرتضی سو لنگی نے پارلیمنٹ کے ایوان بالا کے اجلاس کو بتایا کہ سندھ میں 8 لاکھ میٹرک ٹن گندم، خیبرپختونخوا میں 3 لاکھ میٹرک ٹن، بلوچستان کے پاس سرکاری اسٹاک میں 79 لاکھ 354 میٹرک ٹن اور نجی سطح پر سندھ کے پاس 93 ہزار 165 میٹرک ٹن گندم موجود ہے۔انہوں نے بتایا کہ خیبرپختونخوا کے پاس 14 ہزار 918 میٹرک ٹن، بلوچستان کے نجی اسٹاک میں 4 ہزار 157 میٹرک ٹن گندم موجود ہے دوسری جانب عوامی نیشنل پارٹی بلوچستان کے سینیٹر دلاور خان نے کہا ہے کہ ماضی کی حکومتوں میں ایسی گندم منگوائی گئی جو جانوروں کے کھانے کے لئے بھی نہیں تھی۔ان کا کہنا تھا کہ ملک میں گندم کی تقسیم کا طریقہ کار غلط ہے ملک میں کھاد بھی بلیک میں فروخت ہو رہی ہے حکومت ڈیلروں کو پابند کرے کہ وہ زمینداروں کا ریکارڈ رکھے۔
بلوچستان کے پاس سرکاری اسٹاک میں 79 لاکھ 354 میٹرک ٹن گندم موجود ہے،مرتضی سو لنگی

ٹیگز:
مرتضی سو لنگی
