اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے سیکڑیری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ بلوچستان کے زمینداروں کا معاشی قتل کیا جارہا ہے سینیٹ اجلاس میں مولانا عبدالغفور حیدری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے زمینداروں کے ساتھ ناانصافیاں ہورہی ہیں، دنیا بھر میں زمینداروں کو سبسڈی دی جاتی ہے، بلوچستان کے لوگوں کا ایک ذریعہ معاش زمینداری ہے، اس کا بھی گلہ گھونٹا جارہا ہے، کہا جاتا ہے کہ وزیراعظم، وزیرداخلہ، چیئرمین سینیٹ اور چیف جسٹس بلوچستان سے ہیں اور کیا چاہئے؟مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ ہاتھ پاں باندھ کر کرسیوں پر بیٹھا دیا جاتا ہے، عجیب مذاق چل رہا ہے، بلوچستان کے لوگوں کے ساتھ، چمن میں بھی دھرنا چل رہا ہے، یہاں سے آواز اٹھائی جائے، اہم شخصیات کو عہدوں پر بیٹھا کر ہاتھ پاوں باندھ کر ہم سے مذاق کیا جارہا ہے
بلوچستان کے زمینداروں کا معاشی قتل کیا جارہا ہے،سینیٹرمولانا عبدالغفورحیدری

ٹیگز:
مولانا عبدالغفور حیدری
