تہران(ڈیلی گرین گوادر)ایران نے افغان تارکین وطن کیخلاف سخت اقدامات شروع کرتے ہوئے متعدد کو بیدخل کر دیا۔ افغان میڈیا کے مطابق بے دخل کیے گئے افغان شہریوں کا کہنا ہے کہ پاسپورٹ اور ویزہ ہونے کے باوجود انہیں ایران سے نکال دیا گیا۔ ایرانی اہلکاروں نے کچھ افغان شہریوں کے پاسپورٹ اور ویزہ پھاڑ کر بیدخل کیا۔
ایران کے سخت اقدامات،متعدد افغانوں کے پاسپورٹ پھاڑ کربے دخل کردیا

ٹیگز:
ایران
