پنجگور(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان نیشنل پارٹی پنجگور کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ کونسل ہال میں ورکر کنونشن زیر صدارت ضلعی صدر حاجی عبدالغفار شمبیزہی منعقد ہوا. کنونشن کے مہمان خاص بی این پی کے مرکزی قائم مقام صدر ایڈوکیٹ ساجد ترین تھے. اعزازی مہمان بی این پی کے مرکزی سیکرٹری جنرل واجہ جہانزیب بلوچ تھےتلاوت کلام پاک کی تلاوت کی سعادت تحصیل کابینہ کے ناہب صدر مولوی عبداللہ نے کیا اور اسٹیج سیکرٹری کے فرائض بی این پی ضلعی جنرل سیکرٹری قدیر بلوچ انجام دیاکنونشن سے بی این پی کے مرکزی قاہم مقام صدر ایڈوکیٹ ساجد ترین، مرکزی سیکرٹری جنرل واجہ جہانزیب بلوچ، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری ملک نصیر شاہوانی ،مرکزی جواہنٹ سیکرٹری میر نذیراحمد ،مرکزی پبلیکیشن سیکرٹری ڈاکٹر قدوس ،سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر حاجی زاہد حسین ،سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر میڈم مہرالنساء مالک ،بی ایس او کے سنٹرل کمیٹی کے ممبر ڈاکٹر محسن جمیل نے خطاب کرتے ہوہے کہا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی بلوچوں کے لی ہے ایک نظریاتی جماعت ہے. بلوچستان نیشنل پارٹی کو سردار عطاءاللہ خان مینگل نے اس لیہے بنایا تاکہ بلوچ قوم کے حقوق کی پاسبان ہو. بلوچستان نیشنل پارٹی میں نظریاتی، فکری دوستوں کی ضرورت ہے. اور نظریاتی ورکر چھوٹے چھوٹے مسلہ و مشکلات پر پارٹی کو چھوڑ نہیں سکتا. بی این پی میں سیاسی سرکلز کی ضرورت ہے اور لوگوں کو یہ بتانا ہے کہ مادر وطن بلوچستان کی حفاظت کرنا ہم سب پر فرض ہے. قاہدیں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوں تو قوم پرستی کے دعوے دار بہت ہیں مگر ان کے عمل سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ قوم کے سودا گر ہیں. بی این پی نے کبھی اصولوں پر سودا بازی نہیں کی ہے. ایک سیٹ کی خاطر کبھی دروازے پر انتظار کرتے ہیں تو کبھی مری جیسے معاعدات کرتے ہیں. سیٹ ان کا ایمان اور ان کا مذہب ہے. بی این پی نے ایک سیٹ کی خاطر کبھی دوروازہ نہیں کھٹکھٹایا. عوامی طاقت سے 2024 کی الیکشن میں انشاءاللہ جیت بی این پی ہوگا
عوامی طاقت سے 2024 کی الیکشن میں انشاءاللہ جیت بی این پی ہوگا،ساجد ترین

ٹیگز:
ساجد ترین
