کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے ترجمان کے جاری کردہ بیان میں کہاگیاہے کہ شہید ڈاکٹر شکراللہ خان بلوچ کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، شہید ڈاکٹر شکراللہ خان ایک مخلص اور انسانیت دوست انسان تھے شہید ڈاکٹر شکراللہ خان کی یاد میں بہت جلد ایک تعزیتی ریفرنس کا اہتمام کیا جائے گا،سنڈیمن پراونشل ہسپتال کے میڈیکل آئی سی یو سے پھیلنے والی کانگو وائرس کی وبا کے شکار ہونے والے تمام ڈاکٹرز اور ہیلتھ کیئر پرووائیڈرز اللہ تعالی کے فضل سے صحت یاب ہو کر آغا خان یونیورسٹی ہسپتال کراچی سے ڈسچارج ہوکر اپنے اپنے گھروں کو واپس پہنچ گئے ہیں اور اس تمام تر صورتحال کو بذات خود مسلسل آغا خان یونیورسٹی ہسپتال کراچی میں تمام مریضوں اور انکے اہل خانہ کے ساتھ رہنے والے وائس چیئرمین واء ڈی اے سپریم کونسل ڈاکٹر بہار شاہ کی خدمات کو بلوچستان کے ہیلتھ سسٹم کی تاریخ میں سنہرے الفاظ میں یاد رکھا جائے گا اور مشکل کی اس گھڑی میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے والے میڈیکل سپرنٹینڈنٹ ڈاکٹر اسحاق پانیزئی، میڈیکل ایمرجنسی ریسپانس سینٹر کے ملازمین، آر بی سی سینٹر کے ملازمین،تمام ینگ ڈاکٹرز، ڈاکٹرز کمیونٹی، الائڈ ہیلتھ کیئر سٹاف، عوام، کراچی میں موجود تمام ینگ ڈاکٹرز جنہوں نے ہر کال پر خون عطیہ کییاور وہاں ہر طرح کی خدمات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا، میڈیا پرسنز اور سوشل ایکٹیوسٹس کے بے حد مشکور ہیں کہ ان تمام لوگوں کی بدولت آج ہمارے ہیروز ہمارے درمیان صحت مند موجود ہیں، سنڈیمن پراونشل ہسپتال کوئٹہ کے میڈیکل آئی سی یو سے پھیلنے والے کانگو وائرس سے متاثرہ ڈاکٹرز اور ہیلتھ کیئر پرووائیڈرز صحت یاب ہوکر آغا خان یونیورسٹی ہسپتال کراچی سے ڈسچارج ہونے کے بعد اپنے گھروں کو واپس پہنچ گئے ہیں، کانگو وائرس کے اس صورتحال میں کلیدی کردار ادا کرنے پر تمام ینگ ڈاکٹرز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، ہمارے ہیروز کو بستر مرگ سے واپس اپنے درمیان دیکھ کر اللہ تعالی کا شکر ادا کرتے ہیں، وائس چیئرمین واء ڈی اے سپریم کونسل ڈاکٹر بہار شاہ صاحب ہمارے درمیان ایک ایسے مسیحا ہیں جو خدمت کے جذبے سے سرشار ہے، ان کی ڈاکٹروں کیلئے دی گئی قربانیوں پر ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، ڈاکٹر بہار شاہ روز اول سے کراچی میں داخل تمام مریضوں اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ شانہ بشانہ ایک چٹان کی مانند کھڑے رہے اور دن رات ان کی خدمات میں ایک کر دیے، ڈاکٹر بہار شاہ کی اس قربانی اور خدمات کو بلوچستان کی ہیلتھ سسٹم کی تاریخ میں سنہرے الفاظ میں یاد رکھا جائے گا۔مشکل کی اس گھڑی میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کا ساتھ دینے کیلئے میڈیکل سپرنٹینڈنٹ سنڈیمن پراونشل ہسپتال کوئٹہ ڈاکٹر اسحاق خان پانیزئی اور ہسپتال کی پوری انتظامیہ، مرک ایمرجنسی 1122 کے ملازمین، آر بی سی سینٹر کے ملازمین اور تمام ڈاکٹرز کمیونٹی بشمول سینئرز، جونئیرز اور متحرک ینگ ڈاکٹرز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ آج ہمارے تمام ہیروز آپ تمام لوگوں کی مشترکہ محنت، خدمت اور جدوجہد کی بدولت ہمارے درمیان صحت یاب ہو کر موجود ہیں۔ تمام ڈاکٹر کمیونٹی بلخصوص ینگ ڈاکٹرز نے جس اتفاق، اتحاد اور خلوص سے اپنے ساتھی ڈاکٹروں اور دیگر ہیلتھ کیئر سٹاف کی خدمت کی وہ قابل تعریف ہے، ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان اپنے اسی اتحاد، اتفاق اور خلوص کے بدولت معاشرے میں ایک مقام رکھتی ہے، بلاشبہ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ملک بھر بلخصوص بلوچستان میں ڈاکٹروں کی ایک مظبوط آواز ہے جو ڈاکٹروں کی خدمت میں ہروقت پیش پیش رہتی ہے اور کبھی ڈاکٹروں کے حقوق پر سمجھوتہ نہیں کریں گی، شہید ڈاکٹر شکراللہ خان کی یاد میں بہت جلد ایک تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا جائے گا، تمام ڈاکٹر کمیونٹی اور ہیلتھ کیئر سٹاف سے اپیل کرتے ہیں کہ شہیدِ ڈاکٹر شکراللہ خان بلوچ اور پیرامیڈیکل اسٹاف عبد الغفار خان کو اپنی دعاں میں یاد رکھیں، بلاشبہ ڈاکٹر شکراللہ خان شہید نے عوام کی بے لوث خدمت کی، وہ ایک مخلص اور انسانیت سے محبت کرنے والے انسان تھے، اللہ تعالی اس کے درجات بلند فرمائے آمین۔
شہید ڈاکٹر شکراللہ خان بلوچ کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،ینگ ڈاکٹرز

ٹیگز:
ینگ ڈاکٹرز
