بولان(این این آئی)ڈھاڈر کے نواحی علاقے درخان میں گیسٹرو کی وباء پھوٹ پڑی رواں ہفتے ہسپتال لائے گئے مریضوں کی تعداد بیانوے سے تجاوز کرگئی محکمہ صحت کی ٹیمیں متاثرہ علاقے بھیجی جائیں اہلیان درخان۔تفصیلات کے مطابق ضلع کچھی کے صدر مقام ڈھاڈر کے قریب تاریخی علاقہ درخان میں گیسٹرو کی وباء پھوٹ پڑنے کے سبب روزانہ درجنوں کی تعداد میں مریض سول ہسپتال ڈھاڈر لائے جاتے ہیں میڈیکل سپرنٹینڈنٹ سول ہسپتال ڈھاڈر ڈاکٹر سیف اللہ مری نے ڈھاڈر پریس کلب کے صحافیوں کو گیسٹرو کی وباء کی بابت ہسپتال لائے گئے مریضوں کے اعداد وشمار کے حوالے سے بتایا کہ رواں ہفتے اب تک بچے خواتین بزرگوں سمیت 92 مریضوں کو ڈائریا سے متاثرہ مریضوں کو(دست الٹی) کے حوالے سے علاج کیا گیا دریں اثناء ڈھاڈر درخان کے عوامی سماجی حلقوں نے سیکرٹری صحت دیگر حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈھاڈر کے نواحی علاقے درخان میں گیسٹرو کی وباء پھوٹ پڑنے کے حوالے سے ڈاکٹروں کی ٹیمیں متاثرہ علاقہ بھیج کر پانی کے سیمپلز لئے جائیں تاکہ گیسٹرو کی وباء کو فی الفور کنٹرول کرکے مزید خدانخواستہ جانی ضیاع کے اندیشہ کو روکا جاسکے۔
ڈھاڈر، گیسٹرو کی وباء پھوٹ پڑی رواں ہفتے ہسپتال لائے گئے مریضوں کی تعداد 92 سے تجاوز، اہلیان درخان

ٹیگز:
گیسٹرو کی وباء
