قلات (ڈیلی گرین گوادر) قائد جمعیت اور مولانا عبدالغفور حیدری کی قیادت پر ہمیں فخر اور انکی قیادت پر مکمل اعتماد کرتے ہیں ہر دور میں جمعیت نے مظلوموں کی آواز بنے مرکزی صوبائی اور ضلعی قیادت کو مبارک باد پیش کرتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام جوہان کے سرپرست سردار زادہ میر طارق جان لہڑی حاجی محمد بلال بنگلزئی میر مراد بخش لہڑی حاجی محمد عمر غزنوی ماسٹر عبدالباقی بنگلزئی حافظ عبدالعزیز لہڑی ماسٹر عبدالکریم لہڑی مفتی محمد بلال لہڑی مولانا عصمت اللہ ٹکری عبدالکریم لہڑی ٹکری حبیب اللہ لہڑی، کونسلر مولابخش بنگلزئی ودیگر رہنماوں نے ایک مشترکہ بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ قائد جمعیت رہبر امت مولانا فضل الرحمن حفظہ اللہ کو امیر فخر جمعیت سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری کو مرکزی جنرل سیکرٹری محسن بلوچستان مولانا عبدالواسع کو صوبائی امیر سید آغا محمود شاہ کو صوبائی جنرل سیکرٹری ضلع قلات آغا فضل الرحمان شاہ کو ضلعی امیر سردار زادہ میر سعید جان لانگو کو ضلعی جنرل سیکرٹری اور ضلع مستونگ کے امیر حافظ سعید الرحمان فاروقی میر عبدالطیف محمد حسنی کو جنرل سیکرٹری منتخب ہونے پر تہہ دل سے مبارک باد پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ قائد جمعیت رہبر امت مولانا فضل الرحمن حفظہ اللہ فخر جمعیت سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری کی قیادت پر مکمل اعتماد اور فخر کرتے ہیں جنہوں نے امت مسلمہ کے مظلوم مسلمانوں کی آواز ہر دور میں بلند کئے افغانستان پر امریکی حملے ہو یا کشمیری عوام پر بھارتی بربریت ہو یا فلسطینی مسلمانوں پر اسرائیلی دہشت گردی ہو جمعیت علماء اسلام نے انکی بھرپور حمایت اور احتجاجی مظاہرے کئے ان پر مظالم کی سخت مذمت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کے تاریخ میں انہوں نے شفاف سیاست باوقار جرات مندانہ قوم کی قیادت کی عمران خان کے دور میں قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن نے تمام سیاستدانوں کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرکے قائدانہ کردار ادا کیا ایک نااہل حکمران کو نااہل کرکے ایک تاریخ کردار ادا کیا۔
قائد جمعیت اور مولانا عبدالغفور حیدری کی قیادت پر ہمیں فخر ہیں، سردار زادہ طارق جان لہڑی

