گوادر(ڈیلی گرین گواد)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ثناء ماہ جبین عمرانی نے پاسپورٹ آفس کا اچانک دورہ کیا اور وہاں پر موجود لوگوں سے درپیش مسائل اور سہولیات کی فراہمی بارے میں دریافت کیا۔اس موقع پر موجود لوگوں نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کو پاسپورٹ سے متعلّق مسائل ع مشکلات سے آگاہ کیا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پاسپورٹ آفس میں مختلف کاونٹرز پر لوگوں کو فراہم کی جانے والی سروسز کا جائزہ لیا اور پاسپورٹ آفس انچارج کولوگوں کو بلا کسی رکاوٹ سروسز کی فراہمی کو یقینی بنانے اور عملے کی جانب سے بہتر رویہ اپنانے کی ہدایات جاری کیں۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ثناء ماہ جبین عمرانی کاپاسپورٹ آفس گوادر کا اچانک دورہ

ٹیگز:
ثناء ماہ جبین عمرانی
