پنجگور(ڈیلی گرین گوادر)نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر میررحمت صالح بلوچ مرکزی ڈپٹی سکیرٹری پھلین بلوچ مرکزی رہنما حاجی اسلام بلوچ نے کہاکہ ہماری سیاست کا محور بلوچستان اور بلوچ قوم ہے نیشنل پارٹی اصولی سیاست پر یقین رکھتی ہے 8 فروری متکبر فرونوعیت اور عوام کی میڈیٹ خیانت کرنے والوں کا احتساب کا دن ہے عوام اپنی ووٹوں سے لفاظی نعروں والوں کو شکست دیکر پنجگور کو مثالی شہر بنا دینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجگور کے علاقے تسپ گرمکان وشبود دزناپ چتکان سے بی این پی عوامی اور دیگر جماعتوں سے سینکڑوں افراد کی نیشنل پارٹی میں شمولیت کیموقع پر بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر حاجی ایوب دھواری مرکزی رہنما حاجی صالح محمد بلوچ چیئرمین شعیب جان بلوچ صدیق بلوچ دیگر ضلعی وصوبائی رہنما موجود تھے انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی نظریاتی سیاسی جماعت اور جمہوری سیاسی عمل پر یقین رکھتی ہے بلوچستان اس وقت سنگین مشکلات سے دوچار ہے بڑی پارٹیوں کو الیکشن کے وقت بلوچستان یاد آتا ہے بڑی افسوس کی بات ہے کہ 2018 میں نام نہاد نمائندوں نے صرف پانچ سال کے دوران بلوچستان کے سیاسی اکابرین اور سیاسی کردار کو پلیت کرکے بلوچستان کو بھکا مال بناکر صرف چند سکھوں کے عیوض بلوچستان کی سیاسی تاریخ کو بدنام کیا ہے اقتدار کے وقت نوز شریف سے لیکر زرداری تک ملنے کیلئے مہینوں انتظار کرتے تھے اقتدار جانے کے کچھ لوگ بے لوث حقیقی قوم پرست بن کر اب مخالفت کرنے پر اتر آرہے ہیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام باشعور ہوچکے ہیں چھوٹی سے مراعات کیلئے ہر حکومت کا حصہ بننے والے اب سیاستدان بن گئے ہیں نیشنل پارٹی نے اقتدار اور کرسی کیلئے کھبی بلوچستان کی مفادات کو دعوں پر نہیں لگایا ڈاکٹر ملک بلوچ نے اقتدار کے وقت اسمبلی کے فلور پر کہا تھا کہ ہم ایسا کوئی کام نہیں کریں گے جس بلوچستان کی سیاسی کردار کیلئے بدنما داغ بنیں جس کپڑوں میں آئے ہیں وہی کپڑوں میں واپس جائے گے لیکن افسوس کچھ لوگ آج بھی اقتدار کے شریک دار اور تنقید میں سب سے آگے ہیں انہوں نے کہا کہ ہماری بڑی طاقت بلوچستان کے عوام ہیں اور عوام کی طاقت اور قوت پر یقین رکھتے ہیں۔
ہماری سیاست کا محور بلوچستان اور بلوچ قوم ہے، میر رحمت صالح بلوچ

ٹیگز:
میر رحمت صالح بلوچ
