چھتر(ڈیلی گرین گوادر)سید صابر حسین شاہ سید خرم شاہ،سید عثمان علی شاہ،سید ذیشان علی شاہ نے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن میر محمد صادق عمرانی کی قیادت پر مکمل اعتماد کرتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی میں شمیولیت اختیار کی آنے والے انتخابات میں بھر پور ساتھ دینے کا وعدہ کیا پاکستان پیپلزپارٹی کے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن میر محمد صادق عمرانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی شمولیت اختیار کرنے والے پارٹی میں جان ڈال رہے ہیں ہم نے تہیہ کر رکھا ہے کہ جو پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرے گا انہیں دل جان سے قبول کرکے ان کی قدر کرینگے ایک پھر نئے شمولیت اختیار کرنے والے دوستوں کی وجہ سے پی بی 13 ڈیرہ مراد جمالی،چھتر کو پاکستان پیپلزپارٹی کا گڑھ بنائیں گے پاکستان پیپلزپارٹی کے سینٹرل کمیٹی کے رکن میر محمد صادق عمرانی نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی جڑیں عوام میں مضبوط ہیں پیپلز پارٹی کی آبیاری شہید ذوالفقار علی بھٹو شہید محترمہ بینظیر بھٹو سمیت ہزاروں شہدا کے خون سے ہوئی ہے پاکستان پیپلزپارٹی پر بھر پور اعتماد کرکے عوام پیپلزپارٹی میں جوک در جوک شمولیت اختیار کررہے ہیں اس موقع پر سید شوکت حسین شاہ،سید علی رضا،شاہ،سید ذوالفقار علی شاہ،استاد کرم اللہ کھوسہ،مٹھا خان رند، گل رند،الطاف حسین کھوسہ،ارسلان خان بھنگر، اللہ بخش رخشانی ودیگر نے شرکت کی
پیپلزپارٹی پر بھر پور اعتماد کرکے عوام پیپلزپارٹی میں جوک در جوک شمولیت اختیار کررہے، میر محمد صادق عمرانی

ٹیگز:
میر محمد صادق عمرانی
