ڈیرہ مراد جمالی(ڈیلی گرین گوادر)ڈیرہ مراد جمالی منجھو شوریٰ پولیس موبائل پر دستی بم حملہ۔ پولیس ذرائع کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی پولیس تھانہ منجھو شوریٰ کی حدود چانڈیو ڈپ کے نزدیک پولیس موبائل پر دستی بم حملہ ہوا۔ دستی بم حملے میں پولیس آفیسر اور اہلکاران محفوظ رہے، تاہم پولیس موبائل کو نقصان پہنچا۔ واقعہ کے بعد پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کردی۔
ڈیرہ مراد جمالی،پولیس موبائل پر دستی بم حملہ

ٹیگز:
ڈیرہ مراد جمالی
