حب(ڈیلی گرین گوادر) حب کے علاقہ الہ آباد ٹاؤن مگسی کالونی کے قریب دو گروپوں میں جھگڑافائرنگ کی زد میں آکر بچی زخمی ہسپتال منتقل کردیا گیا ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد کراچی ریفر کردیا گیا اس حوالے سے ایدھی ذرائع کے مطابق گزشتہ شب حب کے علاقہ الہ آباد ٹاؤن مگسی کالونی کے قریب دو گروپوں میں جھگڑے کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں ایک چھ سالہ بچی ایمان دختر محمد نواز زخمی ہو گئی جسے فوری طور پر جام غلام قادر گورنمنٹ اسپتال پہنچا دیا گیا جہاں پر بچی کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد کراچی اسپتال منتقل کردیا گیا۔
حب، دو گروپوں میں جھگڑا فائرنگ کی زد میں آکر بچی زخمی

ٹیگز:
فائرنگ
