کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر شیخ جعفر خان مندوخیل نے کہا ہے کہ بلو چستان کی سیا سی شخصیات کی مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کے مثبت اثرات مرتب ہوں گے اور بلو چستان میں آئندہ حکومت مسلم لیگ (ن) کی ہو گی۔یہ بات انہوں نے منگل کو مقامی ہوٹل میں صحافیوں سے گفتگو کر تے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ بلو چستان میں آئندہ حکومت اور وزیر اعلیٰ مسلم لیگ (ن) کے ہوں گے ہم ہم خیال اتحادی جماعتوں کے ساتھ ملکر مخلوط حکومت بنائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ بلو چستان کی مزید شخصیات کی بھی شمولیت ہو نا با قی ہے، قبائلی و سیا سی رہنماؤں سے بات چیت جا ری ہے۔ انہوں نے کہاکہ جام کمال سمیت تمام شخصیات نے غیر مشروت شمولیت کی ہے ابھی تک کسی سیا سی جماعت سے کسی قسم کے معاہدے پر بات نہیں ہوئی،اس موقع پر سابق صوبائی وزیر سردار عبد الرحمن کھیتران نے کہا کہ صوبے کا آئندہ وزیر اعلیٰ اکثریتی جماعت سے ہوگا۔
بلو چستان کی سیا سی شخصیات کی مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کے مثبت اثرات مرتب ہوں گے، شیخ جعفر خان مندوخیل

ٹیگز:
شیخ جعفر خان مندوخیل
